سمن آباد میں مشتعل خواتین نے لیڈی کانسٹیبل کی دھنائی کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقہ محلہ مسعود آباد میں مشتعل خواتین نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، لیڈی کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے کارسرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے اے ایس آئی رانا مقصود عالم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے ماتحت عملہ اور لیڈی کانسٹیبل مسرت وغیرہ کے ہمراہ ملزمہ شازیہ کنول کی گرفتاری کیلئے مسعود آباد میں چھاپہ مارا تو مذکورہ ملزمہ شازیہ نے دیگر خواتین کے ہمراہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور لیڈی کانسٹیبل مسرت بی بی کو محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں