فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر و نوجوان تاجر لالہ معین احمد شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومت مؤثر اقدامات کرے ۔ لاہور کے بعد پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بھی سموگ انتہا کو پہنچ چکی ہے حکومت کا 8بجے دوکانوں کا بند کرنے کا فیصلہ صحیح ہے لیکن فیصل آباد شہر میں ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی ہوتی ہے اورلاہور ہائیکورٹ نے اتوارکی چھٹی کا بھی فیصلہ کیا ہے اتوار کی چھٹی کا فیصلہ شہر فیصل آباد کیلئے بہتر نہیں ہے کاروباری حالات پہلے ہی ختم ہو کر رہ چکے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے اس لیے حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے فیصل آباد کے تاجروں کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں اتوار کی چھٹی نہ کی جائے ۔
4