49

سموگ سے تحفظ کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہاہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے انسداد سموگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کی۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان اور اے ڈی سی جی احمد جواد سردار ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل رسول،چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، سیکرٹری آر ٹی اے،سی ای او ایجوکیشن، سی ڈی او،سوشل ویلفیئر آفیسر، انسپکٹر ماحولیات، سمیت دیگر محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندگان اور عمائدین شہرکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انسداد سموگ آگاہی واک میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر شہباز چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔واک کے شرکانے آگاہی پینا فلیکس اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ سموگ سے تحفظ کے حوالہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں