28

سموگ کا باعث بننے والے اداروں پر کنٹرول نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سموگ کے باعث چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان، رورل ایریا میں آن لائن تعلیم کا سسٹم نا ممکن،رانا شاہد مقرب،سموگ کا باعث بننے والے اداروں پر کنٹرول نہ ہونا حکومت کی ناکامی،محمد اسلم بٹ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند کا جو اعلان کیا ہے ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے حکومت شاید چاہتی ہے کہ چھٹیوں کے دوران بچوں کو آن لائن تعلیم کی جانب راغب کیا جائے ہم حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ رول ایریا میں زیادہ والدین ان پڑھ ہیں جن کے پاس نہ تو انڈرائیڈ موبائل ،لیب ٹاپ ،کمپیوٹر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کو چلانا آتے ہیں بھاری بھرکم مہنگائی میں یہ خریدنا کوئی آسان کام نہیں ہے اگر خرید بھی لیں یا جن کے پاس یہ سہولت موجود ہے وہاں نیٹ ورک کے مسائل سامنے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رانا شاہد مقرب ،محمد اسلم بٹ،میاں ندے شہزاد،چوہدری گلزار حسین،رانا خلیل احمد،رانا جابر رشید،محمد سعید علوی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سموگ کی چھٹیوں میں بچے فٹ بال،کرکٹ کھیلتے اور گلی محلوں میں پھرتے نظر آرہے ہیں جس سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے دوسری طر ف بچے سکول جاتے ہیں تو پانچ سے چھ گھنٹے صاف ستھرے ،پر سکون ماحول اور بند کمروں میں بیٹھ کر اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور محفوظ رہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ایسے فیصلے کرنے سے پہلے زمینی حقائق کو جاننے کی کوشش کرے اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کر کے ایسے فیصلے کرے تو یقینا اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،سموگ کا باعث تعلیمی ادارے تو نہیں بن رہے جو ادارے سموگ کا باعث بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں