ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار سبزی منڈی روڑ پر سموگ کا باعث بننے پر 2 فیکٹریوں کو جرمانہ,9 وہیکلز کے چالان کر کے 14 ہزار جرمانہ عائد کر دی، تفصیلات کے مطانق محکمہ ماحولیات نے ایکشن لیتے ہوئے سموگ کا موجب بننے پرسبزی منڈی روڈ چنچل سنگھ والا میں یاسین امین ڈائنگ میں ممنوعہ مواد جلانے کی پاداش میں بوائلر کو سیل اور مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں سب سٹینڈرز مواد جلانے پر راجہ سٹرا بورڈ سدھار منڈی کے بوائلر کو سیل کرکے دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ٹیموں نے شاہرات پر دھواں دینے والی 9 وہیکلز کے چالان اور 14 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے۔
49