53

سموگ کے بڑھتے اثرات متعلقہ ادارے غیر متحرک ، فضاء میں ہر طرف دھوئیں کے بادل

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) سموگ کے بڑھتے اثرات متعلقہ ادارے غیر متحرک’ 0سے 50 تک انسانی صحت کے لئے مفید ائیر کوالٹی 150 تک جا پہنچی ‘سموگ کے اثرات گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں گرد و نواح کے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شہر اور ملحقہ آبادیوں میں رات کو جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لئے دھواں کر دیا جاتا ہے جس سے رات بھر فضاء میں دھویں کے بادل چھائے رہتے ہیں جو کہ علی الصبح سموگ میں اضافے کا بڑا سبب بن رہا ہے رات بھر ہونے والے اس دھویں اور دن میں گرد و غبار کے باعث انسانی صحت کے لئے جس مفید ائیر کوالٹی 0 سے 50 کے درمیان ہونا چاہئے وہ 150 کی خطرناک حد تک ابھی سے جا پہنچی ہے جس کی وجہ سے سانس اور دمہ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے سرشام دھویں میں اضافے کے باعث عام صحت مند شہری بھی گلے میں تکلیف اور آنکھوں میں جلن محسوس کرتا ہے سموگ کے تدارک کے لئے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے صرف شوشل میڈیا پر چند پوسٹوں کے علاہ عملی طور پر کہیں اقدامات نہیں کئے جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں