18

سموگ کے تدارک کیلئے ٹوبہ میں بھر پور کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لیے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3بھٹے مسمار، 4سیل، 4ایف آئی آرز درج اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں