31

سموگ کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے

فیصل آباد( پ ر) شاہد حامد اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور سیدہ طاہرہ جبین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نگران صوبائی گورنمنٹ کی جانب سے سموگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمہ کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں ہرفردکو اپنی ذمہ داری بطریق احسن نبھانا ہو گی کیونکہ سموگ کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں قدرے اضافہ ہو رہا ہے ہمیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور انسانی صحت کیلئے نگران پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہو گا۔ کسانوں کو چاہئے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں اسی طرح بھٹہ مالکان اور گاڑیوں کے مالکان کو بھی سموگ کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور تمام شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنا ہوں گی حکومت کی جانب سے سموگ کے خاتمہ کیلئے حالیہ اقدامات ہماری بہتری اور تمام شہروں کو آلودگی سے بچانے کیلئے ہیں تاجر برادری سموگ کے خاتمہ اور ماحول کی بہتری کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں