31

سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں’ ڈپٹی کمشنر راجن پور

راجن پور (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی و ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور سموگ کا خاتمہ گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں ہے۔جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔گاڑیوں کی فٹنس، ریفلیکٹر لگانا، VICS سے پاسنگ کروانا اور ایکسل لوڈ/ اوور لوڈ سے اجتناب حادثات سے بچا کا اہم ذریعہ ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجن پور محمد صفات اللہ نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی اور ایس او پیز کے مطابق روڈ سیفٹی، گاڑیوں کی فٹنس، ایکسل لوڈ منیجمنٹ اور سموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر/ چئیرمن آر ٹی اے نے ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی پالیسی و ایس او پیز کے مطابق روڈ سیفٹی و سموگ کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کریں۔ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن کے دوران موثر وہیکل رولز 1969کے تحت ٹرالی کی(Dimension) اونچائی اور طول و عرض پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں