11

سموگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کئے جائیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع میں سموگ کے خطرا ت سے نمٹنے کے لئے مربوط انداز میں اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک رہیں تاکہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نمٹا جاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ماحولیات،ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس، انڈسڑیز، زراعت سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرعائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت اہم شاہرات اور عوامی مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان سے متعلق بینرز بھی آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے محکمہ زراعت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں آگاہی مہم جاری رکھیں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تاکید کی کہ پانی کا مسلسل چھڑکا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں