کراچی (شوبز نیوز)ٹک ٹاکر سمیع رشید نے سابقہ اہلیہ و ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر سحر حیات کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں سحر حیات نے طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے سمیع رشید پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ بار بار طلاق کی دھمکیاں دیتے تھے اور اپنے والدین کے سامنے تذلیل کرتے تھے۔اب سمیع رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری طلاق بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ہونے والی ایک چھوٹی سی لڑائی کی وجہ سے ہوئی۔



