50

سنت ابراہیمی حقوق العباد ادا کرنیکا درس دیتی ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان نے کہا ہے کہ ،خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو حج بیت اللہ اور زیارت روضہ رسو لۖ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں عید الاضحی دکھاوا نہیں بلکہ اخلاص کیساتھ رضائے الہی حاصل کرنے کا دن ہے،قربانی کی قبولیت کا انحصار ریاکاری پر نہیں خالص تقوی الہی پر ہوتا ہے،عیدالا ضحی اقوام عالم میں مسلمانوں کیلئے مقدس تہوار ہے جو ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد ادا کرنے درس دیتی ہے ۔عید قرباں کے مقدس ایام ہمیں نمازوں کی پابندی کے ساتھ باہمی یگانگت و رواداری اور راہ خداوند کریم میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں