سنجوسیمسن نے شاہد آفریدی کا 17سالہ پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

احمد آباد(سپورٹس نیوز) بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا17سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔بھارت کے اوپنر سنجو سیمسن نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنا کر پاکستان کے لیجنڈری آل رانڈر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔یہ نصف سنچری سیمسن کی گزشتہ تین ٹی 20 ورلڈ کپ میچوں میں تیسری ففٹی تھی، اس سے قبل انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر ایٹ کے اہم میچ اور انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔اس کارکردگی کے نتیجے میں 31 سالہ کھلاڑی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے دنیا کے محض تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں وہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور اپنے ہم وطن ویرات کوہلی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔شاہد آفریدی پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 2009 کے ایڈیشن کے سیمی فائنل اور فائنل میں نصف سنچریاں بنا کر یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ ویرات کوہلی نے 2014 کے ایڈیشن میں اس کی پیروی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں