سنجیدہ اداکاری کے بجائے کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں۔ منشا پاشا

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو شاید میری سنجیدہ اداکاری زیادہ اچھی لگتی ہے بتایا کہ میری ترجیحات میں کامیڈی کردار ہیں لیکن لوگوں کو شاید میری سنجیدہ اداکاری زیادہ اچھی لگتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ہر آرٹسٹ اچھا کام کر رہا ہے لیکن میرے حساب سے میری آن سکرین جوڑی عمران اشرف، زاہد احمد اور سمیع خان کے ساتھ لوگوں کو کافی اچھی لگتی ہے۔۔انہوں نے کہاوہ سوشل میڈیا کا استعمال اس حد تک کرتی ہیں کہ اپنے کام کو پروموٹ کر سکیں۔وہ ذاتی زندگی کی تشہیرسوشل میڈیا پر نہیں کرتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں