سندھ و پنجاب حکومتوں کی واجبات ادائیگی میں تاخیر،APNSکا اظہار تشویش

کراچی(بیوروچیف)اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام 15 مارچ 2025 کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ محترمہ ناز آفرین سنگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 22 فروری کو کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر سال 25-2024 کی سالانہ رپورٹ اور سال 2024 کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ایگزیکٹو کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ سرمد علی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس نے دونوں صوبائی حکومتوں سے جاری مذاکرات اور انکی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانیوں سے اجلاس کو مطلع کیا اور کہا کہ وہ واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے تمام اقدامات بروے کار لائیں گے۔ایگزیکٹو کمیٹی نے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے بانی پبلشر خواجہ شمس الدین عظیمی کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی:ناز آفرین سہگل لاکھانی (صدر)، سر علی سیکرٹری جنرل، ایس ایم منیر جیلانی جوائنٹ سیکرٹری، شہاب زبیری فنانس سیکرٹری، فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک کراچی نجم الدین شیخ روز نامہ دیانت،قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)فصل شاہجہاں (روز نامہ جدت کراچی)، جاوید مہرشی(روز نامہ کلی سکھر)، طاہر قریشی (ماہنامہ نئے افق کراچی)، ہمایوں گزار(روزنامہ سیادت بہاولپور)، جبکہ سیداکبر طاہر (روزنامہ جسارت)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، امتنان شاہدسینئر نائب صدر، محسن سیال (روزنامہ آفتاب ملتان)،بلال فاروقی(روزنامہ آغاز کراچی)،وسیم احمد(روزنامہ عوام کوئٹہ)،محمد اویس رازی،(ہفت روزہ عزم لاہور)،عثمان مجیب شامی(روزنامہ پاکستان لاہور)،عرفان اطہر(روزنامہ تجارت لاہور)،ہمایوں طارق(ڈیلی بزنس رپورٹ، فیصل آباد) نے بذریعہ ذوم شرکت کی جبکہ ممتاز علی پھلھوٹو(روزنامہ عوامی پرچار) نے خصوصی مبصر کے طور پر شرکت فرمائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں