27

سندھ کے بلدیاتی انتخابات عمران خان کیلئے ایک ٹریلر ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر رانا فرخ محمود نے کہا ہے کہ دن کے ا جا لے میں سندھ کی غیور اور باشعور عو ا م نے پاکستان کے سب سے بڑ ے سازشی عمران خان کو دو تہائی اکثر یت سے شکست دیدی اور اس کو عملی طور بتا دیا کہ بیساکھیوں کے بغیر تمہاری اور تمہاری جما عت کی اتنی سی سیاسی اوقات ہے عمران خان کو ا س بات کا بڑا زعم تھا کہ ابھی الیکشن ہوں تو وہ کلین سویپ کر جائے گا ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سند ھ کے بلدیاتی انتخابات عمران خان کیلئے ایک ٹریلر ہیں اسی طرح کی شکست اس کو پنجاب میں دیں گے اور اب پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کا صفایا کر دیں گے اور اس جماعت کو ماضی کا ایک حصہ بنا کر رکھ دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں