سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

لاہور (سپورٹس نیوز) سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی۔ ایونٹ کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی، اب انہیں تاریخوں میں ایونٹ ازبکستان میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں