سنٹرل جیل میں بند قیدی سے بھاری مقدارمیں آئس برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں بند قیدی سے بھاری مقدار میں آئس برآمد، جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق قانونی کارروائی کروانے والے جیل سپرنٹنڈنٹ عدیل نے بتایا کہ 16جنوری سے ملزم شہزاد ولد خالد محمود سکنہ 165ر۔ب جوڈیشل ہو کر جیل آیا اور بعد ازاں اس کے لواحقین ملاقات کیلئے بھی آئے گذشتہ روز وارڈر قیدی شہزاد کے سامان کا معائنہ کر رہا تھا کہ اس کے سامان سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی جس پرجانچ پڑتال کی تو وہ اس کا خاطر خواہ جواب نہ دے سکا۔ جس پر تھانہ صدر میں مذکورہ قیدی کیخلاف منشیات رکھنے کے اقدام میں مقدمہ درج کروا دیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں