سنٹرل جیل میں بند منشیات کیس کا قیدی چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں بند منشیات کیس کا قیدی زندگی کی بازی ہار گیا، جیل انتظامیہ نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے مقدمہ نمبری 2538/24 بجرم 9-C میں ملوث 45سالہ قیدی حق نواز ولد محمد خان سنٹرل جیل میں بند تھا، گزشتہ دنوں شدید بیمار ہونے پر جیل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تاہم گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد موت کی تصدیق کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں