سنٹرل جیل میں فورتھ شیڈول کا ملزم چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں بند فورتھ شیڈول کا ملزم تنویر ولد عبدالمجید زندگی کی بازی ہار گیا، جیل حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ نمبر12/24میں ملوث مجرم تنویر کو شدید بیماری کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ جیل انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں