سنٹرل جیل کا قیدی ہسپتال میں چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل قیدی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا’جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میںلیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ نمبری609/13بجرم 324ت۔پ میں ملوث قیدی وقاص ولد طارق جیل میں شدید بیمار تھا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد قیدی وارڈ میں منتقل کیا تو دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا جیل انتظامیہ نے نعش کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں