سنگاپور اوپن، گالفر احمد علی بیگ نے حتمی راؤنڈز کیلئے کوالیفائی کر لیا

سنگاپور(سپورٹس نیوز)پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل گالفر احمد علی بیگ نے ایشین ٹور کے سنگاپور اوپن کے ابتدائی 2 راونڈز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے کٹ حاصل کرتے ہوئے حتمی رائونڈز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دو ملین امریکی ڈالرز کی انعامی رقم والے اس ایونٹ میں احمد علی بیگ نے ابتدائی دو روز کے دوران پُراعتماد کھیل پیش کیا۔پہلے راؤنڈ میں 4 انڈر پار 68 اور دوسرے رائونڈ میں 1 انڈر پار 71 کا اسکور کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں