57

سنگا پور کی کمپنی پاکستانیوں سے 5 ارب روپے لوٹ کر فرار

کراچی (بیوروچیف) نظام کی ناکامی کہیں یا کرپشن کا شاخسانہ، ملک میں غیر رجسٹرڈ کمپنی نے صارفین سے اربوں روپے جمع کیے اور یہ رقم بیرون ملک منتقل (لانڈر)کر دی اور بظاہر ایف آئی اے سمیت تمام ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔ کمپنی کا کوئی نمائندہ ملک میں موقف دینے کیلئے بھی موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سنگاپور کی کمپنی مائن ہارٹ نے 2005 میں ڈی ایچ اے میں قائم پاکستان کا پہلا 6 اسٹارز منصوبہ کریِک مرینہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے یہ لگژری اپارٹمنٹس 31 دسمبر 2009 تک مکمل کرکے قبضہ صارفین کو دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ مقررہ مدت میں اس منصوبے کی تکمیل تو نہ ہوسکی لیکن اسی عرصہ کے دوران الاٹیز سے چار سے پانچ ارب روپے جمع کیے گئے۔ 18 برس گزرنے کے باوجود صارفین کو اپارٹمنٹس ملے اور نہ رقم واپس ملی۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفسیر عائشہ وارثی کے استعفے کے بعد اب کوئی عہدیدار پاکستان میں موجود نہیں جو کہ ملکی قانون کا سامنا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں