سنگدل شوہر نے بیوی پر سپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں