44

سنگین امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب

لاہور (بیوروچیف)صوبہ بھر میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی سمیت دیگر سنگین امراض کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کوادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹی بی و دیگر سنگین امراض کے شکار مریضوں اور ان کے لواحقین نے اس حوالے سے محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آرہی۔دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں