47

سنگین امراض کی 20ادویات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف)وزارت صحت نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت (این ایچ ایس)کی جانب سے زیادہ سے زیادہ قیمت پر نظرثانی سے مریضوں کو ماہانہ 75 ہزار روپے تک کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ان میں پھیپھڑوں کا کینسر، چھاتی کا کینسر، ایچ آئی وی ایڈز، خون کا جمنا، بلڈ پریشر، آنکھوں کے انفیکشن، ہڈیوں کے امراض، خواتین میں بانجھ پن کے علاوہ فنگل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹارسیوا کی 150 ملی گرام کی 30 گولیوں کی قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 14 ہزار 710 روپے سے زیادہ پر فروخت نہیں کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں