سنگین جرائم میں ملوث افراد کی فہرست تیار

لاہور (بیوروچیف) آئی جی پنجاب نے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا سنگین کرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔آرگنائزڈ کرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں بنا لی گئی ہیں،سابقہ کیسز میں اشتہاری ملزمان اور نامعلوم ہٹ لسٹ پر ہونگے،بیرون ملک بیٹھ کر شوٹر کو آپریٹ کرنیوالیاورخودشوٹرز کوٹارگٹ کیا جائیگا۔جیلوں میں موجود مختلف کیسز کے پی اوز کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں، سی سی ڈی آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا معاون ادارہ ہے،2سالوں میں صرف لاہور کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے15ارب کی ریکوری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں