سنیل گواسکر نے آئی پی ایل پالیسیوں کی دھجیاں اڑا دیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے متعلق پالیسی پر برس پڑے۔ بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے کالم میں 76 سالہ سنیل گواسکر نے لکھا کہ آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹی 20 مقابلہ ہے اور جو بھی اس کو عام سمجھتا ہے اس کو آکشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل گیمز چھوڑنے کی معقول وجہ صرف قومی فرائض کی ادائیگی ہونی چاہیے، اس کے علاوہ کوئی بھی چیز ٹورنامنٹ کے وقار میں کمی تصور کی جانی چاہیے۔سنیل گواسکر نے کالم میں لکھا کہ کچھ کھلاڑی ہیں جنہوں نے خود کو لیگ کے لیے جزوی طور پر دستیاب کیا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی آئی پی ایل کو عزت نہیں دیتا اور مکمل ٹورنامنٹ کے لیے دستیابی ظاہر نہیں کرتا تو اس کو نیلامی میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے اور مسئلے کی جانب تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی کھلاڑی جن کو کیپ نہیں ملی (مطلب ڈیبیو نہیں کیا)کو آئی پی ایل میں بھاری معاوضے دیے جاتے ہیں۔ چونکہ لیگ میں ان کیپڈ کھلاڑیوں کے لیے معاوضے کی کوئی حد نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں