سنی تحریک10فروری تک اظہار یکجہتی کشمیر منائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 10فروری تک عشرہ صدائے کشمیر منا ئے گی۔ تمام صوبائی حلقہ جات میں کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی اور ان پر مظالم کا پیغام پور ی دنیا تک پہنچانے کیلئے سیمینارز ، چلڈرن ریلیاں،کنونشنز،شہدائے کشمیر کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔5 فروری کو مرکزی کشمیر بچاؤریلی ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ سے گھنٹہ گھرچوک تک نکالی جائیگی۔ ا ن خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پرو فیسر پیرمحمد آصف رضا قادری نے” عشرہ صدائے کشمیر ”کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ” جائزہ اجلاس” سے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ امین پور بازار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں