سنی دیول کی نئی فلم ”گبرو” کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ممبئی(شوبز نیوز)سنی دیول کی نئی فلم گبرو کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد سنی دیول ایک بار پھر شائقین کے سامنے نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔سنی دیول نے بتایا کہ وہ فلم بارڈر 2 کی کامیابی کے بعد مسلسل محنت میں مصروف ہیں اور اب اپنی اگلی فلم گبرو کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ فلم گبرو کو رواں برس سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل چکی ہے۔فلم کی ہدایت کاری ششانت ادپورکر نے کی ہے جبکہ اسے وشال رانا اور اوم چھنگانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔سنی دیول کے مطابق فلم گبرو ان کے دل کے بہت قریب ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں