65

سوئمنگ پول میں ڈوب کر نوجوان،کار کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دوستوں کے ساتھ سوئمنگ پول پر نہانے کیلئے جانیوالا نوجوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ نامعلوم کارکی ٹکر لگنے سے سڑک کراس کرتی خاتون زندگی کی بازی ہارگئی ۔بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد بلال چوک کا رہائشی اسد چند روز قبل دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول پرنہانے کیلئے گیا تودوستوں نے شرارت سے اسکو سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا تواس کا سرپول کی دیوار میں لگنے سے زخمی ہوکر پول میں ڈوب گیا توساتھیوں نے فوری طور پر اسد کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216ر۔ب کے رہائشی نذیراحمد نے بتایا کہ نامعلوم خاتون سڑک عبورکررہی تھی کہ تیزرفتار کارکچل دیا’ڈرائیورگاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں