57

سوئی ناردرن میں بڑا گھپلا ‘ 3ہزار صنعتی میٹر غائب

اسلام آباد (بیوروچیف)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کے ملازمین نے مبینہ طور پر افسران اور دیگر افراد کی ملی بھگت سے 3 ہزار سے زائد استعمال شدہ ہائی پریشر گیس میٹر (صنعتی و تجارتی دونوں)اور دیگر قیمتی سامان چوری، غبن یا غائب کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق باضابطہ ذرائع نے کروڑوں روپے مالیت کے اتنی بڑی تعداد میں میٹرز کے گھپلے کو ایس این جی پی ایل کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا غبن قرار دیا، تاہم متعلقہ عہدیداروں کو بچانے کے لیے اس معاملے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پوشیدہ رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں