72

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزسرگودھا میں بلڈڈونیشن کیمپ

سرگودہا(بیوروچیف)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ اور علی زیب فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقادریجنل منیجر سرگودہاریجن بنیامین شاہد کی سربراہی میں ریجنل دفتر میں منعقد ہوا۔سینئر انجینئرحسن رضا کاظمی ، ایگزیکٹو انجینئرعثمان رشید،ایگزیکٹو انجینئرعدنان حیدر،ایگزیکٹوانجینئر فراست علی،سینئرآفیسر عمیر علی،انجینئر فہیم سلطان سمیت سوئی گیس افسران و ملازمین نے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ کا بنیادی مقصدتھیلیسیمیا،ہیموفیلیا اور لوکیمیا جیسے مریضوں کی خون کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے خون کا ذخیرہ رکھنا ہے۔ ایسے مریضوں کو زندہ رہنے کیلئے باقاعدہ وقفوں سے انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے۔خون ہی ان کی زندگی ہے۔ریجنل منیجر سوئی گیس سرگودہابنیامین شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد سوئی گیس کے ملازمین کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد اس ادارے کا معاشرے کی صحت،تعلیم اور ماحول کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے افسران سمیت تمام ملازمین نے بلڈ بینک کو کامیاب بنانے کیلئے گہری دلچسپی اور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہم اپنے محکمانہ فرائض پورے کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھلائی اوربہتری کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں