سوئی گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کیجائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے آ ئی ایم ایف کی مجبوری کومجبوری نہ سمجھاجائے پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اوراپنے فیصلے کرنے میں بھی خود مختاری ہونی چاہئے پاورکمپنیوں کے ساتھ ازسرِنو معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کی جاسکتی تھی جونہیں کی گئی ان کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں اربوں روپے کے پروجیکٹس اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کررہی ہیں مگراس کے ساتھ غریب عوام کومہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لئے سولرسسٹم بھی فراہم کیاجائے سوئی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جبکہ بے روز گارافرادکو ملازمتیں بھی دلائی جائیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں میاں نوازشریف نے خوداور مریم نوازشریف نے 300یونٹ تک فری سولرسسٹم فراہم کرنے کاوعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اورگیس کی وجہ سے غریب عوام کو 2وقت کی روٹی میں مشکلات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں