18

سوئی گیس کنکشن کی سیکورٹی میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے بجلی کے نئے کنکشن کے لئے سیکیورٹی فیس میں دو گنا اضافہ اور سوئی گیس کنکشن کے لئے کئی گنا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے درخواست گزاروں سے مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا بجلی اور سوئی گیس کے نئے کنکشن کے ضمن میں سیکیورٹی فیس بڑھانا ناقابل فہم ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل بجلی کے گھریلو کنکشن کے لئے فیس 14660/=روپے تھی جس کو بڑھا کر دو گنا کر دیا گیا ہے جوکہ عوام پر سراسر بوجھ ہے اسی طرح شنید ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کئی سالوں سے زیر التواء نئے کنکشن کی درخواستوں کو کینسل کرتے ہوئے سیکیورٹی فیس میں کئی گنا اضافہ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں