38

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ،گھروں میں کھانوں کی تیاری مشکل بن گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور گرد ونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کر گئی’ گھریلو صارفین کو مشکلات’ کھانوں کی تیاری میں دشواریوں کا سامنا’ صبح’ دوپہر اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوامی مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق موسم سرما کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے دشواریوں سے دوچار کر دیا ہے، فیصل آباد اور گرد ونواح میں سوئی گیس کم پریشر اور طویل بندش سے لوگوں کے لیے کھانوں کی تیاری مشکل بن گئی ہے اور لوگ بازار سے مہنگے داموں کھانے خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوامی’ سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح’ دوپہر اور شام کے اوقات میں مکمل پریشر کے ساتھ سوئی گیس فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں