ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سوئی نادرن گیس کے بل نہ ملنے کی شکایات ‘ عوام پر گیس کے ایک کی بجائے دو یا تین ماہ کے بل بوجھ بن کر رہ گئے ‘ اہلیان علاقہ ڈیال روڈ ‘ مریالی ‘ خیرآباد کالونی ‘ نیوخیرآباد کالونی نجف آباد ‘ تھویا فاضل ‘ اعوان آباد اور توصیف آباد نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس خیبرپختونخواہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس صارفین کو ماہ گیس کے بل نہ بھجوانے کی وجہ سے گیس صارفین پر ہر دو سے تین ماہ کے اکھٹے بل بوجھ بننے لگے’ بل تقسیم کا عمل نہ ہونے کو ہے ‘ سوئی گیس صارفین اپنے بلوں کی وصول کیلئے گیس دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں’ اہل علاقہ ڈیال روڈ ‘ مریالی ‘ خیرآباد کالونی ‘ نیوخیرآباد کالونی نجف آباد ‘ تھویا فاضل ‘ اعوان آباد اور توصیف آبادنے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس خیبرپختونخواہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیاہے۔
53