35

سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (نامہ نگار) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی’زلزلے کی گہرائی 85کلو میٹر رہی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں