89

سوا دو کروڑ نئے ووٹرز کا کردار اہم قرار

اسلام آباد (بیوروچیف)8فروری2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں 2کروڑ26 لاکھ سے زائد ووٹرز پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہونگے،جن میں 55.63 فیصد نوجوان خواتین اور 44.36فیصد نوجوان مرد ووٹرز شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں 12 کروڈ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڈ92 لاکھ سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد5کروڈ93لاکھ سے زائد ہے۔ان میں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10لاکھ 83 ہزار سے زائد،بلوچستان میں53 لاکھ71ہزار سے زائد،خیبر پختونخواہ میں 2کروڈ 92 لاکھ سے زائد،سندھ میں 2کروڈ69 لاکھ94 ہزار سے زائد اور پنجاب میں 7کروڈ 32لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز شامل ہیں۔آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں 2کروڈ 26 لاکھ 30 ہزار سے زائد ایسے ووٹرز شامل ہیں جو پہلی مرتبہ عام انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہونگے،جن میں اسلام آباد کے 31 لاکھ 75ہزار سے زائد،بلوچستان کے 10لاکھ 72 ہزار سے زائد،سندھ کے 46لاکھ 3 ہزار سے زائد،خیبر پختون خواہ کے. 66لاکھ 13ہزار سے زائداور پنجاب کے1کروڈ 25لاکھ سے زائد ووٹرز شامل ہیں۔مزکورہ اعداد و شمار میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں نوجوان مردوں کے مقابلے میں نوجوان خواتین ووٹرز کا تناسب تقریبا 11 فیصد سے بھی زیادہ ہے یعنی 1کروڈ 25 لاکھ 91ہزار سے زائد خواتین ووٹرز اور1کروڈ 38 ہزار سے زائد مرد ووٹرز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں