61

سوا کروڑ کی ڈکیتی ‘RPOجائے وقوعہ پر پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آرپی او فیصل آباد سرفر احمد فلکی نے علاقہ تھا نہ پیپلز کالونی میں ہونے والی راہزنی کی واردات کا نوٹس لے لیا’آرپی او نے جائے وقوعہ پر جا کر ملاحظہ موقع کیا’ اس موقع پر ایس پی مدینہ ٹائون ڈی ایس پی پیپلز کالونی جنہوں نے آرپی او فیصل آباد کو وقوعہ کے بارے میں بریف کیا’ سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی’ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے’ موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے گشت کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری ‘ آرپی او فیصل آباد سرفر احمد فلکی نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت بطور پولیس آفیسر اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں