سوبز میں اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا خواہش ہے،عائشہ عمر

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآ ہے۔عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں