سوتر منڈی کے ممتاز تاجر میاں امجد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سوترمنڈی کے ممتازتاجر وپائما ممبر فیصل آباد میاں امجد روڑ حادثہ کے باعث انتقال کر گئے فضا سوگوار، تفصیلات کے مطابق سدھار کی سماجی شخصیت میاں امجد اپنی فیکٹر ی سے گھر آ رہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سر میں چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔ پائما ممبر کی وفات پر ان کے سوگ میں سوتر منڈی فیصل آباد بند کر دی گئی اور سدھار کی فضا سوگوار ہو گئی۔ نماز جنازہ سدھار کے قبرستان میں ادا کر دی گئی سینکڑوں سوگوار کی موجودگی میں تدفین کر دی گئی ،قل شریف کا ختم جامع مسجد گلزار مدینہ المعروف اڈے والی مسجد میں آج 9بجے ادا کر دئیے گئے۔ نمازہ جنازہ میں سابق ایم پی اے پی پی 108میاں اجمل آصف، میاں بشارت بسم اللہ ہوٹل والے،چوہدری شکیل ،حافظ ظفر،رانا شمشاد احمد خاں ،محمد اسلم بٹ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان،میاں عظمت نذیر،رانا لیاقت،رانا زاہد رشید،رانا احسن ،رانا بشارت علی،رانا محمد سرور،رانا مدثر علی سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ میاں امجد کاروباری نوجوان شخصیت ،شریف النفس،با اخلاق نوجوان تھا ان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں