سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا نوجوان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او ترکھانی سب انسپکٹر عملدار حسین نے سوتیلی ماں کے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ 12اکتوبر کو تھانہ ترکھانی کے علاقہ 529 گ ب میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں رمضانہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں