سودا سلف لینے جانیوالی دوشیزہ اغوا ، مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)سودا سلف لینے جانیوالی دوشیزہ کودو افراد اغواء کر کے فرارہو گئے۔محلہ ہاؤسنگ کا لونی کے صدی احمد نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی چودہ سا لہ بیٹی (ر) گھر سے سودا سلف لینے کیلئے دکا ن کریا نہ پر جا رہی تھی کہ محلہ اسلا م پورہ کے بلا ل عرف بھولا اور موٹا موٹر سا ئیکل پر آ گئے اور (ر) کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔سٹی پولیس گو جرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں