سورج گرہن 21ستمبر کو ہو گا

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق 2025 کا دوسرا سورج گرہن21اور 22ستمبر کو ہو گا سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22ستمبر کو رات 12بج کر 42منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں