75

سوشل سیکورٹی کا دفتر ٹوبہ میں منتقل کر دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہزاروں مزدوروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خصوصی کاوشوں سے سوشل سکیورٹی کا دفتر باقاعدہ طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ضلع بھر کے مزدوروں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا جو اس سے قبل اپنے سوشل سکیورٹی سے متعلقہ امور کے لیے ضلع جھنگ جانے پر مجبور تھے۔تفصیلات کے مطابق، سوشل سکیورٹی کا یہ دفتر اب لیبر ڈیپارٹمنٹ سول لائنز میں قائم کر دیا گیا ہے، جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی سمیت مکمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر وڑائچ نے بتایا کہ ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں سے یہ وعدہ کیا تھا جسے آج پورا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ضلع بھر کے تمام صنعتی کارکن اپنی سوشل سکیورٹی سے متعلقہ تمام تصدیقات اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے اسی دفتر سے استفادہ حاصل کر سکیں گے، جس سے ان کے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں