سوشل سیکورٹی ہسپتال کے MSڈاکٹر اعجاز ممتاز سے اظہار تعزیت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل سیکورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سوشل سیکورٹی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین فاروق یوسف شیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑنا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔صدر چیمبر نے ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ اور ان کے تمام اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چیمبر دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں