سوشل میڈیا ازدواجی رشتوں میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ منزہ عارف

لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منزہ عارف نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نوجوان نسل میں تعلقات کے بگاڑ اور اس کی بنیادی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مذاق اپنی جگہ لیکن ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اب لڑکیاں لڑکیوں کی طرف اور لڑکے لڑکوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، لوگ یہ باتیں چھپاتے ہیں، شادی کر لیتے ہیں اور پھر رشتے برباد ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا بچہ جنس مخالف کی طرف مائل ہے تو اس پر شکر ادا کریں، شادی سے پہلے ایک منگنی کا دور ہونا چاہیے تاکہ دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے۔اداکارہ منزہ عارف نے سوشل میڈیا کو ازدواجی اور جذباتی رشتوں میں بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے غلط فہمیاں، حسد، اور غیر ضروری توقعات جنم لیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں