44

سوشل میڈیا صارفین آمنہ الیاس کے بولڈ شوٹ پرنالاں

لاہور(شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ٹاپ لیس دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں ماڈل و اداکارہ نے ٹاپ کو پھولوں کے گلدستے سے ڈھانپ رکھا ہے، جس وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا،ماڈل کی جانب سے اپنے جسم کے اوپر کے حصے کو پھولوں سے ڈھانپنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان پر عریانی پھیلانے کا الزام بھی لگایا جبکہ انہیں اس طرح کی تصاویر شیئر کرنے پر شرم دلانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں