سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو سنڈے یاد دلا دیا

دبئی (سپورٹس نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔ دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑ گئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں